ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / یمن میں امارات کا کردار سعودی عرب کے معاون کا ہے : قرقاش

یمن میں امارات کا کردار سعودی عرب کے معاون کا ہے : قرقاش

Sun, 14 May 2017 20:31:39  SO Admin   S.O. News Service

دبئی14مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے باور کرایا ہے کہ عرب اتحاد کے ذیل میں امارات کے متحرک ہونے کے تزویراتی اور قومی پہلو ہیں.. نادانوں اور بزدلوں کو اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ہفتے کی شب اپنی ٹوئیٹ میں قرقاش کا کہنا تھا کہ "یمن اور اس کے عوام کے حوالے سے ہماری جو تاریخی پاسداری ہے اس کی ہدایت شیخ زاید بن سلطان مرحوم نے کی تھی۔ اسی واسطے امارات کے فرزندوں نے اپنی جانیں بھی قربان کیں۔انہوں نے واضح کیا کہ "ریاض کے زیرِ قیادت عرب اتحاد میں امارات کے وجود نے باغیوں کی نیندیں حرام کر ڈالی ہیں۔ یمن میں امارات کا کردار سعودی عرب کی معاونت کے لیے ہے جس کا مقصد یمن کی بھلائی ہے۔اس سے قبل ہفتے کے روز اسلامی تعاون تنظیم نے ایک مرتبہ پھر یمن کی وحدت ، حاکمیت اور اس کی سیاسی خود مختاری کے ساتھ کھڑے رہنے سے متعلق اپنے موقف کو دْہرایا۔ تنظیم کے بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ "اسلامی سربراہ اجلاس اور وزراء4 خارجہ کونسل کے فیصلوں کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا"۔ اسلامی تعاون تنظیم نے یمن میں تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ قانون اور آئین کا ساتھ دیں۔ تنظیم کے مطابق موافقت کے ساتھ بحران کے حل تک پہنچنا ضروری ہے جس کا محور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادیں ، خلیجی منصوبہ اور قومی مکالمہ کانفرنس کے نتائج ہونا چاہئیں۔


Share: